ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گدگ میں شری رام سینا کے دو لیڈران پر تلواروں اور دھاردار آلات سے حملہ؛ ایک کی حالت نازک

گدگ میں شری رام سینا کے دو لیڈران پر تلواروں اور دھاردار آلات سے حملہ؛ ایک کی حالت نازک

Wed, 01 Feb 2017 20:39:50    S.O. News Service

گدگ یکم فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  یہاں کے گنگی مڑی کالونی میں منگل کو دو شری رام سینا لیڈروں پر تلواروں اور دھاردار ہتھیاروں سے حملہ کرنے کےنتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے، جس میں  ایک لیڈر کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دس لوگوں کے ایک گروپ نے ان دونوں پر حملہ کیا تھا۔

زخمیوں کی شناخت شری رام سینا کے ضلعی لیڈر راجیو خانّاپوناّور اور لیڈر بسوراجوکی حیثیت سے کی گئی ہے۔ راجیو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔  میڈیا کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایک کانگریسی لیڈر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ یہ حملہ کیا ہے، مگر یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پرانی دشمنی کو لے کر یہ حملہ کیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولس نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ہے۔ چھان بین جاری ہے۔


Share: